”قرضہ دو“پاکستان نے باقاعدہ درخواست کردی


بالی(24نیوزعالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے باضابطہ درخواست موصول ہوگئی ہے۔

 

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ سے ملاقات کے دوران ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد جائےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفد پاکستان میں آئی ایم ایف کے تعاون سے معاشی پروگرام کے لیے بات کرےگا۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے حکومت کے دعوﺅں کی نفی کردی

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے حکومت کے دعوﺅں کی نفی کردی،منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ کا کہنا ہے کہ قرض کے لیے پاکستان کی باضابطہ درخواست ابھی موصول نہیں ہوئی۔
بالی میں نیوز کانفرنس کے دوران کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ملاقات ہوگی اور امید ہے کہ بات چیت کے دوران پاکستان مالیاتی پروگرام کی درخواست کرے گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ اسد عمر بھی آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ملک جس مشکل حالات سے گزر رہا ہے پورے ملک کو ادراک ہے۔
حکومت کو اس سال اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں تاہم حکومت اس پروگرام کو بیل آو¿ٹ پیکج کا نام نہیں دینا چاہتی۔