العزیزیہ ریفرنس:واجد ضیا ءطلب،نیب پراسیکیوٹر،خواجہ حارث میں جھڑپ

العزیزیہ ریفرنس:واجد ضیا ءطلب،نیب پراسیکیوٹر،خواجہ حارث میں جھڑپ


اسلام آباد( 24نیوز ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں شواہد مکمل کرنے کیلئے نیب کوکل تک کا وقت دے دیا، فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاءکو کل طلب کرلیا گیا، خواجہ حارث اورنیب پراسیکیوٹرمیں گرما گرمی ہوئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی،،، خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان گرما گرمی ہوئی، نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ پہلےملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے،خواجہ حارث بولے پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ دونوں ریفرنسز کا ایک ساتھ فیصلہ چاہتے ہیں، ،پہلے طے ہوا تھا کہ واجد ضیاءکا بیان دوسرے ریفرنس میں بھی پہلے مکمل کیا جائے گا۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ عدالت چاہے تو دونوں ریفرنس میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی تاریخ مقررکردے، خواجہ حارث نے کہا کہ فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں مشترکہ شواہد ہیں، ،اگر العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کا فیصلہ الگ کرنا ہے تو پھر الگ بات ہے،ہ اگر اکٹھا آنا ہے تو پھر واجد ضیاءکا بیان ریکارڈ کرنے میں کیا حرج ہے۔ نیب پراسکیوٹرنے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ تینوں ریفرنسز مشترکہ نہیں ہیں۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزم کا پہلے بیان ریکارڈ کرنے کا ایک ساتھ فیصلہ کرنے سے تعلق نہیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ کھل کر کہیں فیصلہ اکٹھے نہیں ہو سکتا، ملزم کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل نہ کھیلا جائے،آپ گول مول بات نہ کریں،استغاثہ چاہتی ہے ایک فیصلہ کر کے سو جائے۔ عدالت نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں شواہد مکمل کرنےکے لیے نیب کو جمعہ تک کا وقت دے دیا اور فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاءکو بھی طلب کرلیا۔