ڈیم فنڈ مہم پر تنقید کرنیوالے کون؟ چیف جسٹس نے بتا دیا

01:03 PM, 11 Sep, 2018

اظہر تھراج
Read more!

اسلام آباد( 24نیوز ) سپریم کورٹ میں ایل این جی میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ تحقیقات کرنا عدالت کا کام نہیں ، نیب بتائے کہاں تک تحقیقات پہنچیں ،جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مخالفین کو کچھ نہیں ملا تو ڈیم کی تعمیر پر مخالفت شروع کردی، کم ظرف لوگ ہیں جو اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔


چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے یہ کام قومی جذبے کے تحت شروع کیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں،ڈیم فنڈ کو بھیک مانگنا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے،ہم قومی مفاد میں ڈیم فنڈ جمع کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ سے متعلق کیس کی سماعت بھی کی۔


واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ فنڈ قائم کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے جب کہ آرمی چیف کی جانب سے بھی فنڈ میں پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کے مد میں رقم جمع کرائی گئی ہے۔

مزیدخبریں