کلثوم آنکھیں کھولو ، نوازشریف کے کلثوم نواز سے آخری ملاقات میں جملے

06:32 PM, 11 Sep, 2018

وقار نیازی

24نیوز: ایون فیلڈ ہاؤس میں سزا پانے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف   نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ۔ نواز شریف اور مریم  آنے سے قبل اپنی اہلیہ کی عیادت کرنے ہارلے سٹریٹ گئے ، جہاں انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایسی گفتگو کی جسے سن کر آپ بھی آبدیدہ ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف جب ریفرنسز دائر ہوئے تو نواز شریف ، مریم نواز اور کپٹن( ر) صفدر پہلی بار کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے، احتساب عدالت میں عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ملزمان کو وطن واپس آنا پڑا، وطن آنے سے پہلے میاں نواز شریف اور ان کی صاجزادی مریم نواز  ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انھوں نے کلثوم نواز کی عیادت کی۔

نواز شریف کی کلثوم نواز سے آخری ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنی شریک حیات کوپکارتے رہے، اور کہتے رہے میں باؤجی آنکھیں کھولو، مگرآخر انہیں اپنی اہلیہ کوہسپتال کے بسترپربےسدھ ہی چھوڑکووطن واپس آناپڑا۔

مزیدخبریں