شادی کی تقریب میں دلہن نے سب کو حیران کردیا


(24 نیوز) اپنی ہی شادی کی تقریب میں دلہن کی ہوائی فائرنگ، دلہا میاں نے بھی خوب انجوائے کیا۔

پاکستانی شادیوں میں ہوائی فائرنگ تو ایک معمول کی بات ہے ، عام طور پر یہ کارنامہ خاص  مرد حضرات ہی سرانجام دیتے آئے ہیں، مگراب یہ بات ہوگئی پرانی، ایک شادی کی تقریب میں دلہن کی ہوائی فائرنگ نے سب کو حیران کردیا۔ دلہن خوشی میں سہیلیوں سے مل کرہوائی فائرنگ کرتی رہی۔دلہا میاں نے بھی خوب انجوائے کیا۔