کلثوم نواز کے انتقال پر وزیراعظم کا دل افسردہ


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ‏ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت کی خبر پر دل افسردہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلثوم نواز  ایک حوصلہ منداورباوقارخاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا، انھوں نے کہا  کہ ان کی تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ کلثوم نواز کی وفات پر صدر، آرمی چیف ، بلاول بھٹو سمیت دیگرز سیاست دانوں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔