مرحومہ کلثوم نواز کی زندگی پر ایک نظر

10:52 PM, 11 Sep, 2018

وقار نیازی
Read more!

لاہور(24نیوز) پاکستان کی تین بار خاتون اول رہنے والی اوررستم زمان گاماں پہلوان کی نواسی کلثوم لندن نواز انتقال کرگئں ۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ 
کلثوم نواز رستم زمان گاماں پہلوان کی نواسی تھیں، کلثوم نواز 1950 میں پیدا ہوئیں ۔ ان کا تعلق لاہور کے کشمیری خاندان سے تھا ۔ اُنہوں نے 1970میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگر ی حاصل کی پھر 1972میں انہوں نے ایف سی کالج سے اُردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ کلثوم نواز نے اس کے علاوہ اُردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا  اور فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

بیگم کلثوم نواز کی  شادی میاں محمد نواز شریف سے دواپریل 1971کوہوئی ، وہ نواز شریف سے عمر میں ایک برس بڑی تھیں ۔  1999 سے2002 تک مسلم لیگ کی صدر رہیں  اور تین بار1990تا1993،1997تا1999اور 2013تا2017پاکستان کی خاتون اول رہیں ۔ کلثوم نواز کے چار بچے ہیں ، بیٹیوں کے نام عاصمہ نواز ، مریم نواز جب کہ بیٹوں میں حسن اور حسین نواز شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں