ملکی برآمدات میں اضافےسےتجارتی خسارے میں کمی

11:08 PM, 11 Sep, 2018

لاہور( 24 نیوز) برآمدات میں اضافے اور درآمدات پر ڈیوٹی نے تجارتی خسارہ کچھ کم کر دیا، مالی سال کے پہلے دو ماہ کا تجارتی خسارہ پہلے سے 1.2 فیصد کم ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اشیاء کی بیرونی تجارت میں پاکستان کو 6 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہا، جو کہ گزشتہ سال  یہی  خسارہ 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 پاکستان ادارہِ شماریات کے مطابق دو ماہ کی ملکی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی اوراگست کے دوران 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں، اس دوران پیٹرولیم مصنوعات اور دوسری اشیاء کا درآمدی بل 9 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے سے صرف ایک فیصد زیادہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اگست کی برآمدات جون کے مقابلے میں 22.5 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 

مزیدخبریں