وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

وزن کم کرنے کا آسان طریقہ


لاہور(24نیوز) اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کیٹو جینک خوراک کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

 کیٹوجینک خوراک کا استعمال ہمارے ہاں فیشن ہے لیکن معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کہتے ہیں کہ جدید تحقیق کیٹوجینک خوراک کو صحت مند قرار نہیں دیتی ۔ کیٹوجینک خوراک صرف مستند ڈاکٹر کی زیر نگرانی استعمال ہوسکتی ہے، ان کا مزید کہنا ہے  کہ ورزش اور کھانے میں اعتدال وزن کم رکھنے کا بہترین طریقہ ہے ۔

  وزن کم کرنے کیلئے پروٹین اور فیٹس پر مشتمل کیٹو جینک خوراک انسانی صحت کیلئے نہ صرف نقصان دہ ہے بلکہ دل اور گردوں کے مہلک امراض لاحق ہوسکتے ہیں ۔معروف فزیشن نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزن معمول پر رکھنے کیلئے صحت مند طرز زندگی اپنائیں ۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔