شادی سے انکار کرنے پر لڑکی قتل

شادی سے انکار کرنے پر لڑکی قتل


( 24نیوز ) اٹک میں شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، ملزم آصف اپنی کزن سدرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق دارالسلام کالونی قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی،پشاور اور راولپنڈی سے اٹک رشتہ داروں کے گھر آنے والوں میں رشتہ پر تنازعہ ہوگیا،آصف نے کزن سدرہ کو گولی مار کر قتل کر دیا, پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ قتل کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی تلاش کے لئےپولیس مصروف تفتیش ہے۔