ڈاکٹروں نےنوجوان کے گلے سے سریا نکال لیا

 ڈاکٹروں نےنوجوان کے گلے سے سریا نکال لیا


ملتان ( 24نیوز ) نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نیا کارنامہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے، ایک ایسا پیچیدہ آپریشن کیاکہ جس میں مریض کی جان جانے کا رسک بہت زیادہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر ہسپتال کے مسیحاؤں نے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا شخص کی جان بچالی،  نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز ایک ایسا نوجوان مریض لایا گیا جس کی گردن میں آٹھ انچ کا سریا تھا،سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے چار گھنٹوں کی سرجری کے بعدنوجوان کے گلے سے سریا نکالا۔

ہسپتال عملہ کا کہناتھا کہ خدا کا شکر ہے آپریشن کامیاب رہا،ایک ایسا پیچیدہ آپریشن تھاجس میں مریض کی جان جانے کا رسک بہت زیادہ تھا۔