انسانی گردے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

انسانی گردے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا


( 24نیوز ) ایف آئی اےکی چشتیاں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی گردوں کی خریدو فروخت کرنےوالا گروہ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےکی جنوبی پنجاب کے شہر چشتیاں میں کارروائی کرتے ہوئےانسانی گردوں کی خریدو فروخت کرنےوالا خطرناک گروہ پکڑ لیا،گردوں کی خریدو فروخت میں ڈاکٹر   کےملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے،ایف آئی اے نے ڈاکٹر سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد نےسینکڑوں افراد کے گردے نکال کر کروڑوں میں بیچنے کا انکشاف ظاہر کیا، گروہ غریب افراد پیسوں کا لالچ دے کر گردے نکالنے پر آمادہ کرتا تھا، گردے نکالنے کے دوران کئی افراد کی موت واقع ہوئی،غریب افراد کے گردے بیچنے کے لیے گروہ کی ڈائلسز سینٹرز میں ٹیمیں متحرک ہیں۔

گروہ کا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے،علاوہ ازیں گردے نکالنے کے لیے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر استعمال کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں رات کے وقت آپریشن تھیٹر میں گردے نکالے جاتے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہناتھا کہ غیر قانونی دھندے میں لاہور کے 2 معروف سرجنز بھی ملوث ہیں،دونوں سرجنز کو جلد کرگرفتار کرلیں گے۔