پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کےاحتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

 پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کےاحتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان


جامشورو (24 نیوز) چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں شریک نہیں ہونے کا اعلان کردیا۔

جمیعت اسلام اسلام اورپاکستان پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف سڑکوں پرآنے کوتیارلیکن چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کردیا پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں شامل نہیں ہوگی, جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹوکاکہنا تھا پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اورسیاسی حمایت کرے گی لیکن دھرنا سیاست میں نہ پہلے شریک ہوئی نہ اب ہوگی.

بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کے ملک گیراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ پورے ملک کے دورے کریں گے جبکہ مولانا اسلام آباد میں ہوں گے لیکن دونوں کابیانیہ ایک ہوگا.

مولانا فضل الرحمان اکتوبرمیں اسلام آبادکولاک ڈاؤن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اوراس کیلئے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حمایت چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ میاں نوازشریف نے انہیں پیغام بھجوایا کہ ن لیگ ان کیساتھ ہے.

اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کوروکنے کیلئے حکومت نے بھی سیاسی کوششیں شروع کردی ہیں لیکن ان میں تاہم کامیابی نہیں مل سکی،میاں محمد سومرونے راشد محمدسومرو سے ملاقات تاہم راشدمحمدسومرو نے جواب دیا کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer