فلاحی تنظیموں نے بے سہارا لڑکیوں کے گھر بسا دیئے

فلاحی تنظیموں نے بے سہارا لڑکیوں کے گھر بسا دیئے


گوجرانوالا(24نیوز) 13 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے،فلاحی تنظیموں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہیز جیسی لعنت بیٹیوں کے شادی کا فرض ادا کرنے میں سب بڑی رکاوٹ ہے۔جہیز نہ ہونے سے کئی بیٹیاں گھروں میں بیٹھی رہتیں ہیں توکہیں کم جہیز پر سسرال والے زندگی اجیرن کردیتے ہیں۔ گوجرانوالا میں ایسی ہی ضرورت مند بیٹیوں کا سہارا بنیں فلاحی تنظیموں نے جہیز کے ساتھ دعاؤں کے سائے میں 13 لڑکیوں کو ان کے پیا گھر سدھارا گیا۔         

                     

عروسی جوڑے زیب تن کی ان دلہنوں کے لئے انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں بیٹیوں کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جہیز دیا گیا اور ساتھ ہی مخیر خواتین نے دلہنوں کو ملبوسات بھی تحفے میں دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں آگ لگی یا لگائی گئی،بڑا انکشاف سامنے آگیا  

  اس موقع پر دلہے اور دلہنیں انتہائی خوش نظر آئیں۔ تقریب میں دولہا اور دلہن کے گھر سے 15،15 افراد کو مدعوکیا گیا۔ سب نے بیٹیوں کو دعاوں کے سائے میں رخصت کیا۔