کراچی کے شہری دوہری مصیبت میں مبتلا


کراچی ( 24نیوز ) کراچی کے شہری دوہری مصیبت میں مبتلا، کراچی میں ایک طرف گرم مزاج سورج نے شہریوں کوہلکان کررکھاہے تودوسری جانب کے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ تو دوسری جانب بجلی کی بندش سے شہری عذاب میں مبتلا ہوگئے ،شہری کہتے ہیں آئے روزلوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں ۔
گرمی اور لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب میں مبتلا شہری کہتے ہیں عوامی نمائندوں نے دعوے تو بہت کئے لیکن کام صفر ہے ؟
شہر قائد میں صبح سویرے ہی پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا آج زیادہ سے زیادہ 38سے چالیس ڈگری تک جائےکاامکان ہے جبکہ شہرمیں بجلی کی بندش تواتر سے جاری ہے۔یاد رہے کراچی کا موسم آہستہ آہستہ تبدیل ہوتا جارہا ہے معتدل رہنے والا شہر گرم ہوتا جارہا ہے گزشتہ برس بھی گرمی اور ہیٹ سٹروک سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں