آج کا دن گلیوں کی معصوم کلیوں کے نام


24 نیوز: دنیا میں آج اسٹریٹ چلڈرن ڈے منایا جا رہا ہے،پاکستان میں بھی 12 لاکھ سے زائد بچے گلیوں کوچوں میں زندگی گزارنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں اسٹریٹ چلڈرن کی تعدادڈیڑھ ارب سے تجاوزکرچکی ہے۔پاکستان میں بھی لاکھوں بچے تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔یہ بچے محنت مزدوری کرکے زندگی بسر کررہے ہیں۔

ترقی پذیرممالک میں غربت ،گھریلوتشدداور دہشت گردی جیسےعوامل نےمعصوم بچوں سے ان کا بہترمستقبل چھین لیا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں لاوارث بچے گلی کوچوں اور فٹ پاتھوں پر چھوٹے موٹے کاموں اور بھیک مانگ کر زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ مختلف جرائم پیشہ افراد کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔پاکستان میں بھی ایسے بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔