عمران خان کے لیے 40 تولے سونے کا تاج تیار


 سیالکوٹ(24نیوز) سیاسی قائدین کو سونے کے تاج پہنانے کی دوڑ۔ ن لیگ کی دیکھا دیکھی پی ٹی آئی والوں کو بھی جوش آگیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کپتان کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسکہ آمد پر عمران خان کو 40 تولے کا تاج پہنایا جائے گا۔ کھلاڑی نے عمران خان کے لئے 40 تولے سونے کا تاج تیار کرالیا۔     

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے عمران خان کی ڈسکہ آمد پر کپتان کو سونے کا تاج  پہنائیں گے۔  تاج امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 36حاجی امان اللہ اعوان نے تیار کر ایا ہے۔

ا عمران خان کو 40 تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ تحفے میں چاندی کا بلا بھی دیا جائے گا۔ سونے کے تاج کی مالیت 20لاکھ روپے ہے۔ تاج کے چاروں اطراف قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں۔