آئر لینڈ ، انگلینڈ کے دورے کے لیے تیاریاں جاری

آئر لینڈ ، انگلینڈ کے دورے کے لیے تیاریاں جاری


لاہور(244نیوز) دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کی لئے قومی ٹیم کیمپ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔ کیمپ کے دوسرے روز صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تر بیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے۔ کیمپ کے دوسرے روز قومی کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کی۔شام کے سیشن میں کھلاڑی باولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز کے پیش نظر ٹیم انتظامیہ بلے بازوں کو زیادہ سے زیادہ سیمنگ ٹریک پر پریکٹس کروارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت سیریز،انعقاد کیلئے آئی سی سی سنجیدہ،اہم اعلان کردیا
 
قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین شام کے سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ قومی سلیکشن کمیٹی مڈل آرڈر میں مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل کی تلاش کے ساتھ ساتھ تیسرے اوپنر کے انتخاب پر بھی خصوصی مشاورت کر رہی ہے۔