چودھری نثار نے تحریک انصاف میں جانے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی


 24نیوز: ن لیگ کے رہنما چودھری نثارنے تحریک انصاف میں جانے کی تردید کردی۔ کہتے ہیں تحریک انصاف یاعمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ن لیگ کے رہنماچودھری نثارکا کہنا تھا کہ 32سال سے پارٹی میں تھا اوراب بھی ہوں ن لیگ ہو یا ش لیگ دونوں قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے لیے 40 تولے سونے کا تاج تیار
 
انہیں صرف ایک ہی شخص سے مسئلہ ہے۔ نواز شریف جیل گئے تو پارٹی کو بہت نقصان ہوگا۔صحافیوں کی جانب سے چوہدری نثار سے سیاسی سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے ابتداء میں ہی جواب دینے سے گریز کیا اور صحافیوں سے بار بار ہسپتال سے متعلق بات کرنے پر اصرار کیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:اڈیالہ جیل کی صفائیاں ، کیا کوئی خاص مہمان جارہا ہے؟
 
 چوہدری نثار کے منع کرنے کے باوجود ان پر سیاسی سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی۔ جس پر سابق وزیرداخلہ نہ صرف خفا ہوئے بلکہ برہم ہوکر پریس کانفرنس ہی چھوڑ کر چلے گئے۔