شوبز ستاروں صنم بلوچ، عبداللہ فرحت کے درمیان علیحدگی ہو گئی


24نیوز: اداکارہ صنم بلوچ اوراداکارعبداللہ فرحت نے راستے جدا کرلیے۔ دونوں کی شادی صرف چارسال چل سکی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ ،اداکارعبداللہ فرحت نے علیٰحدگی اختیار کرلی۔ دونوں اداکاروں کی شادی صرف 4 سال چل سکی۔24نیوز کے مطابق اداکارعبداللہ فرحت کی جانب سے سوشل میڈیا پراب تک کوئی پیغام نہیں آیا۔ انہوں نے اپنے موبائل بھی  بند کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ صنم بلوچ نے اپنے اکاونٹس پر اپنا نام بھی بدل لیا ہے اور عبداللہ فرحت کا نام بھی ہٹا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رقاصہ ثمینہ سندھو کی موت اتفاقیہ یا قتل؟اہم انکشاف
 
ذرائع کے مطابق دونوں کےدرمیان تعلقات اولادنہ ہونے کےباعث خراب ہوئے۔ صنم بلوچ نےسوشل میڈیاپراپنا نام بھی تبدیل کردیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ صنم بلوچ کی 4 سال قبل عبداللہ فرحت سے شادی ہوئی تھی جس نے اب علیٰحدگی کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔