سوشل میڈیا پر کون سی خبریں زیادہ وائرل ہوتی ہیں؟ دلچسپ انکشاف

سوشل میڈیا پر کون سی خبریں زیادہ وائرل ہوتی ہیں؟ دلچسپ انکشاف


24نیوز: جھوٹ دوڑتا ہے اور سچ اس کے پیچھے رینگتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی بھرمار دنیا کے لیے درد سر بن گئی۔

سچی خبروں کی جگہ جھوٹی خبریں بوتل کا وہ جن بن چکی ہیں جسے اب قابو کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔تحقیق کے مطابق 2006 سے 2017ءتک ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی 1لاکھ 26ہزار خبروں میں 70فیصد جھوٹی نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹا لیکس سکینڈل، پاکستان کے آئندہ انتخابات بھی متاثر ہو سکتے ہیں

جعلی خبریں ، درست خبروں کے مقابلہ میں 6گنا زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔ سب سے زیادہ خبریں سیاست کے حوالے سے پوسٹ کی گئیں۔

امریکی انتخابات میں بھی یہی کچھ ہوا۔ جس نے دنیا کا رجحان ہی بدل کر رکھ دیا۔ جھوٹ کے اس ریلے کو روکنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیاں اور ماہرین بھی بے بس دکھائی دیئے۔