کوئٹہ دھماکا، وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ دھماکا، وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ طلب کرلی


کوئٹہ ( 24نیوز )ہزارگنجی سبزی منڈی میں  دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، امدادی ٹیمیں روانہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز  نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ امدادی ٹیموں کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،سبزی وفروٹ منڈی میں شہریوں کی بڑی تعدادموجودتھی، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 5 تھی جو کہ اب بڑھ کر 16 ہوگئی۔

وزیراعظم نے دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ شہباز شریف،وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی بھی مذمت کی،شہر یار آفریدی کاکہنا تھاکہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کو پھر ناکام بنائیں گے۔