وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ ،وضاحت آگئی

وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ ،وضاحت آگئی


واشنگٹن (24نیوز) وزیرخزانہ نے کہا کہ استعفے کی باتیں غلط ہیں، میں کہیں نہیں جارہا، پاکستان میں اسٹرکچرکی سطح پرکچھ چیزیں غلط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے کی باتیں غلط ہیں،میں کہیں نہیں جارہا، پاکستان میں اسٹرکچرکی سطح پرکچھ چیزیں غلط ہیں ،کچھ فیصلے اورکچھ لوگ ہیں جن کی وجہ سےپاکستان آئی ایم ایف کےپاس گیا،   ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےبغیربیرون ملک جاتاہوں توایسی باتیں کی جاتی ہیں، وزیراعظم نےکہا تھا کہ پاکستان کوتمہاری ضرورت ہے.

وزیرخزانہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا، آئی ایم ایف کےساتھ اصولی اتفاق ہوگیاہے،اگلےدودن یہ مکمل ہوجائےگا، آئی ایم ایف کامشن اگلےچندہفتوں میں پاکستان آئےگا، وزیرخزانہ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کےساتھ تکنیکی تفصیلات طےکی جائیں  گی، آئی ایم ایف کی شرائط سےپہلےہی بنیادی ڈھانچہ میں اصلاحات کی جا چکی ہیں۔

بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ  امید ہے بھارت میں آنےوالی نئی حکومت پاکستان کےساتھ بیٹھےگی، بھارت کےساتھ دوطرفہ مسائل اورتجارت پربات چیت کا ارادہ ہے،افغانستان اورتاجکستان کےساتھ تجارت بڑھاسکتےہیں جبکہ ترکمانستان کےساتھ گیس پائپ لائن کامعاہدےہوچکاہے.