پلاٹ کی نیلامی پر وزیراعظم کا ٹویٹ، سابقہ حکومت پر تنقید



اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے پلاٹ کی سب سے بڑی نیلامی کی ہے ، پلاٹ کی نیلامی سے 11 اعشاریہ 28 ارب روپے آمدن ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےسی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ' سی ڈی اے نے پلاٹ کی سب سے بڑی نیلامی کی ہے، پلاٹ کی نیلامی سے 11 اعشاریہ 28 ارب روپے آمدن ہوئی ہے، پلاٹ کی نیلامی سے دو حقائق سامنے آئے ہیں'، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک لوگوں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کرنا شروع کر دیاہے، یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں غیر شفاف اور کرپشن کی وجہ سے قومی خزانہ کو کتنا نقصان پہنچایا گیا ہے'۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER