اسرائیل خلائی مشن میں ناکام، جہاز تباہ

 اسرائیل خلائی مشن میں ناکام، جہاز تباہ


یروشلم( 24نیوز ) اسرائیل کی چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی، لینڈنگ کے دوران خلائی جہاز تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی، لینڈنگ کے دوران خلائی جہاز تباہ ہو گیا،  اسرائیلی خلائی جہاز لاکھوں کلومیٹر فاصلہ طے کرکے 4 اپریل کو چاند کے مدار میں پہنچا اور اس وقت سے چاند کے گرد گردش کررہا تھا، چاند پر لینڈنگ کی تیاری کے دوران انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ چاند کی سطح پر ٹکرا گیا۔

اسرائیلی مشن کنٹرول کا کہنا تھا کہ لینڈنگ سے پہلے جہاز کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے باعث لینڈنگ نہ ہو سکی اور جہاز تباہ ہوگیا۔