قومی کرکٹ ٹیم کےمعروف کھلاڑی فواد عالم ایکٹر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کےمعروف کھلاڑی فواد عالم ایکٹر بن گئے


کراچی( 24نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم سے دوری نے فواد عالم کو ایکٹنگ کے گر سیکھا دیئے،آل راونڈر کی ایکٹنگ شاید چیف سلیکٹر کو سلیکشن پر مجبور کردے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سے دوری نے فواد عالم کو ایکٹنگ کے گر سیکھا دیئے، فواد عالم اب ٹی وی پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی اداکاری سے محظوظ کریں گے، فواد عالم ڈرامہ سیریل "گھرداماد" میں جلوہ گر ہوں گے،سرکاری ٹی وی پر نشر ہونےوالا یہ کامیڈی ڈرامہ ہے جس میں کرکٹر فواد عالم جلوہ گر ہونگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر کی ایکٹنگ شاید چیف سلیکٹر کو سلیکشن پر مجبور کردے، کیونکہ مسلسل نظرانداز کئے جانے پر انہوں اب ایکٹنگ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER