دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا ایک اور بڑا قدم

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا ایک اور بڑا قدم


اسلام آباد(24 نیوز) دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق قرارداد 1267 پرعملدرآمد کے لئے رہنما اصول جاری کردئیے ہیں، سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے عالمی قوانین کی پاسداری کو پاکستان نے ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ 

 دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ میں ایک باضابطہ تقریب میں پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، رہنما اصول اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں قومی کمیٹی نے تیار کئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 1267کے تحت القاعدہ اور داعش جبکہ 1988کے تحت طالبان پر پابندیوں سے متعلق تادیبی اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے کے خلاف پاکستان کی جامع حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی ہے، پالیسی گائیڈ لائنز کی موجودگی میں تمام فریقین کو مزید موثر انداز میں اقوام متحدہ کی نافذ کردہ پابندیوں پر عملدرآمد کرانے میں مدد ملے گی۔ گائیڈ لائنز کے اجراء کے موقع پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشت گردی نے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یاد رہےوفاقی حکومت 4 مارچ 2019ء کو پہلے ہی یواین سکیورٹی کونسل آرڈر مجریہ 2019ء جاری کرچکی ہے۔