یصل مسجد ، امام کعبہ کی امامت میں نماز جمعہ کی ادائیگی

یصل مسجد ، امام کعبہ کی امامت میں نماز جمعہ کی ادائیگی


اسلام آباد(24 نیوز)  فیصل مسجد میں امام کعبہ شیخ عبد اللہ بن عواد الجہنی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی، امام کعبہ نے پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے دعائیں کرائیں۔ 

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں پاکستان میں پانچ روزہ دور پر آئے امام کعبہ نے نماز جمعہ ادا کروائی۔ عمر کی قید گرمی اور سفر کی فکر چھوڑے جڑواں شہروں کے رہائشی بڑی تعداد میں فیصل مسجد تک پہنچے۔ امام کعبہ نے نمازیوں سے خطاب اور دعا میں پاکستان اور سعودیہ کی پختہ دوستی می مثال دی۔ پاکستان کو تمام اسلامی ممالک کا مہور قرار دیا اور ملک کی سلامتی، ترقی و استحکام کی دعا کی۔

اسلامی یونیورسٹی میں نوجوانان امت اور عصر حاضر کے چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں امام کعبہ شیخ عبداللہ نے کہا کہ نوجوان معاشروں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نوجوانوں کو اپنی تحقیق سے دین کے علم سے آشنا ہونے اور گمراہ کرنے والوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ علما کرام کو نوجوانوں کی تربیت کے کیے قردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

نماز جمعہ کے بعد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ نوجوان تحقیق کریں اور قرآن و سنت کی روشنی سے استفادہ حاصل کریں جواں عمری میں عبادت کا اجر حاصل کریں ملک قوم امت کے لیے بھی حقیقی ضرورت یہی ہے۔  سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا علما کرام اور دینی طبقات سے مسلسل رابطے قائم ہیں آئندہ نسل کی اصلاح و تربیت پر ان کے قردار کی اہمیت کا احساس ہے۔

تقریب سے خطاب میں دیگر مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے والی قوتیں بھرپور محنت کر رہی ہیں ہر گھر کے بزرگوں پر لازم ہے کہ آئندہ نسل کو دینی تعلیمات اور اپنے اصل سے آگاہ کریں اس کے علاوہ استحکام کامیابی اور ترقی کا دوسرا کوئی راستہ حتمی نہیں۔