میرا جی کو نیا شوق چڑھ گیا

میرا جی کو نیا شوق چڑھ گیا


کراچی (24 نیوز) اداکارہ میرا کا کراچی میں سینٹرل جیل کا دورہ کیا،  کہتی ہیں بقیہ زندگی کا زیادہ وقت سماجی کاموں کو دینا چاہتی ہوں اور جیل میں قید بچوں کو رہا کروانے کے لیے ایک این جی او کے ساتھ مل کر کام کروں گی۔

فلم اسٹار میرا کو نیا شوق چڑھ گیا، میرا جی سماجی خیر خواہ بننے کی خواہش مند ہیں۔ یہی خواہش لیےمیرا بچہ جیل آ پہنچیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جیل میں آکر اچھا لگا قیدی بچوں کے لیے وکیل کرونگی اور ان کو رہا بھی کراؤں گی۔ صرف یہ ہی نہیں میرا نئے پاکستان کی نئی ایڈوائزر بھی بن گئیں،  کہتی ہیں وزیراعظم کو غریبوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔

میرا اپنی فلم "باجی"  کی پروموشن کرنا جیل میں بھی نہیں بھولیں کہتی ہیں ہر گھر میں ایک باجی ہے جیل میں قید خواتین کو بھی اپنی فلم دکھاؤں گی۔