وزیراعلیٰ پنجاب نے ویمن یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ویمن یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا


راولپنڈی(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرنےراولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی اورگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کاسنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر ریلوے نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے ہمراہ لاہورسےٹرین پرراولپنڈی ریلوےاسٹیشنز پہنچے، وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں ریلوے کالج کا سنگ بنیاد رکھا،تقریب سے خطاب میں عثمان بزداراور شیخ رشید نے ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے رہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزادرنے راولپنڈی وومن یونیورسٹی اور پوسٹ گریجویٹ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا، اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر نے راولپنڈی کے رنگ روڈکیلئے50ارب روپےمختص کرنےاور راولپنڈی ا نسٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کواپ گریڈ کرنے اورراولپنڈی انسٹیوٹ آف یورالوجی کو جلد بحال کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer