امریکا اور ترکی کے تعلقات بگڑ گئے

امریکا اور ترکی کے تعلقات بگڑ گئے


واشنگٹن(24نیوز) امریکا اورترکی کے تعلقات بگڑگئے، امریکی صدر نے اسٹیل اورایلومینیم پرحصول دگنا کردیا، ترک کرنسی 20 فیصد نیچے آگئی، طیب اردگان نے بھی امریکا کو جواب دینے کا اعلان کردیا۔

ترکی کے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ جب تک اپنے یک طرفہ اور غیر مہذب رجحانات کو ترک نہیں کرتا تب تک ترکی اپنے لیے نئے دوستوں اور اتحادیوں کو دیکھے گا۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں کرد فورسز کو مستحکم کررہا ہے۔  مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کو حوالے کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہائی کمشنز کی عمران خان سے ملاقات، پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر محصول دگنا کر دیا تھا،جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں اس کی قدر میں 40 فیصد کمی ہو چکی ہے۔صدر اردوغان نے کہااگر ان کے پاس ڈالرز ہیں تو ہمارے پاس ہمارے عوام ہیں، ہمارے پاس اللہ ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔