کراچی میں رات گئے سے بجلی غائب،شہریوں کے ویکنڈ کا مزہ کرکرا

کراچی میں رات گئے سے بجلی غائب،شہریوں کے ویکنڈ کا مزہ کرکرا


کراچی (24نیوز)  شہر قائد  میں بجلی غائب، کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے  آدھے سے زائد شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

رات گئے بجلی بند ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا،  ڈیفنس فیز ون ،لائنزایریا،لیاری،کلفٹن،ناظم آباد، گلشن طارق روڈ،گرومندر،جمشید روڈ،سولجر بازار،گلشن اقبال، گلستان جوہر کے مکین بجلی نہ ہونے پر پریشان ہیں۔

 ترجمان کے الیکٹرک   کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر بجلی کا تعطل ہے جبکہ بجلی کی بحالی کا عمل فوری شروع کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق  متاثرہ علاقوں میں صدر، بہادرآباد، کلفٹن، کورنگی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کو مکمل بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے اور  بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔