24نیوز کا اعزاز ،ٹین پین آزادی کپ جیت لیا

24نیوز کا اعزاز ،ٹین پین آزادی کپ جیت لیا


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد میں ٹین پن آزادی کپ 2018 چیمپئن شپ میں پہلے روز خواتین کے کانٹے کے مقابلے ہوئے، خواتین کے مقابلوں میں ٹوئنٹی فور نیوز کی نمائندہ روزینہ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پانچویں ٹین پن آزادی کپ 2018 چیمپئن شپ کا میلہ اسلام آباد میں سجایا گیاہے، چیمپئن شپ کے پہلے روز خواتین کے مقابلے ہوئے جس میں جڑواں شہروں کی خواتین نے بھر پور شرکت کی۔
ٹائٹل کا دفاع کرنے والی کھلاڑی شازیہ نیئر اور دیگر کھلاڑی جیت کے لیے پر عزم دکھائی دیں لیکن قسمت کی دیوی ٹوئنٹی فور نیوز کی نمائندہ روزینہ علی پر مہربان ہوگئی، روزینہ علی نے چیمپئن شپ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سپاٹ فکسنگ اسکینڈل: شاہ زیب حسن کی سزا بڑھا دی گئی
ٹین پن باولنگ کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے مقابلے 14 اگست تک جاری رہیں گے جس میں مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
ٹین پن باو¿لنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب بھی 14 اگست کو منعقد کی جائے جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔