جذبہ حب الوطنی،نوجوانوں ،بزرگوں نے ملک کیلئے منفرد کام کرڈالا

جذبہ حب الوطنی،نوجوانوں ،بزرگوں نے ملک کیلئے منفرد کام کرڈالا


اسلام آباد( 24نیوز ) جشن آزادی پر جوش جذبے جنون کے ساتھ سبز پرچم تو خوب خریدے اور لہرائے جا رہے ہیں لیکن کچھ نوجوان جشن آزادی کے موقع پر سرسبز پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔
درخت لگائیں ماحول بچائیں کا مشن لیے اسلام آباد کے نوجوانوں نے جشن آزادی کے خوبصورت موقع پر اسلام آباد کو سرسبز بنانے کی ٹھان لی، ایک جانب شہریوں کی بڑی تعداد سبز پرچم لہراتے ہوئے جشن آزادی کی خوشیوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب کچھ نوجوان، بچے اور بزرگ درختلگاﺅ مہم کے عمل میں مصروف ہیں،درختلگاﺅمہم کا آغاز شہر کے سرکاری اسپتال پمز سے کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    24نیوز کا اعزاز ،ٹین پین آزادی کپ جیت لیا
لڑکیاں درختلگاﺅ مہم میں پیش پیش نظر آئیں کہتی ہیں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ان درختوں سے ہی ہو گا ،مہم میں میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی اور ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹیم نے بھی پودا لگا کر ماحول کو بچانے میں کردار ادا کیا۔
شہر اقتدار کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کا آغاز کرتے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شہریوں کو درخت لگانے میں ساتھ دینا ہو گا تاکہ ترو تازہ آب و ہوا کے ساتھ ساتھ ماحول کو بچانے میں بھی مدد ملے ۔