رکشہ ڈرائیور 11 کتابوں کا مصنف

رکشہ ڈرائیور 11 کتابوں کا مصنف


فیصل آباد (24نیوز) محمد فیاض مڈل پاس ہے مگرگیارہ کتابوں کا مصنف ہے۔سوشل میڈیا پر مشہور ہوا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے خود ان سے ملاقات کی ۔

محمد فیاض گزشتہ ستائیس سالوں سے علم و ادب سے وابستہ ہے اب تک گیارہ کتابیں لکھ چکا ہے جس میں گیلے پتھر، کاغذ کی کشتی اور عین شین قاف سے مقبولیت ملی۔ محمد فیاض کا کہنا  ہے کہ علم کا ڈگریوں سے کوئی واسطہ نہیں یہ خدا کی دین ہے جسے چاہے عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم اسٹار عامر خان، عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچ گئے
رکشہ ڈرائیورکالم نگار کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے مدعو کیا اور حلال رسالے میں کالم لکھنے کا کام دیا۔ محمد فیاض نے کہا وہ پاک فوج کے احسان کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔نظر کی کمزوری اور کام ملنے پر محمد فیاض نے رکشے کو خیر باد کہہ دیا۔
محمد فیاض نے ثابت کیا کہ علم ڈگریوں کا محتاج نہیں، علم سے جلائی گئی شمع کو کبھی بجھایا نہیں جا سکتا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔