چارسدہ:معمولی جھگڑے نے دو خاندان اجاڑ دئیے، 6 افراد جاں بحق


چارسدہ ( 24نیوز )معمولی جھگڑے نے دو خاندان اجاڑ دئیے، شہر چارسدہ تکرار جان لیوا تصادم میں بدل گئی،دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے رجڑ میں قلندر شاہ اور صابر شاہ نامی افراد میں کسی معمولی بات پر تکرار ہوگئی، جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے قلندر شاہ، اس کی بیوی گل رخ، صابرشاہ، انور شاہ، احمد شاہ اور ناوی گل نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   لڑکی کے ساتھ زیادتی، دادی کا حیران کن بیان

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی بشیر احمد کے مطابق مرنے والے تمام افراد آپس میں رشتے دار ہیں،پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔