لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار

لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار


لندن (24نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ، کرس ووکس کی شاندار سنچری نے انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی ، تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کو بھارت پر 250 رنز کی برتری حاصل ۔

بارش سے متاثر لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم بری طرح ناکام ہوتی نظر آنے لگی۔ انگلش ٹیم نے 107 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نا کیا اور 89 رنز پر انکے 4 کھلاڑی پاویلین واپس لوٹ گئے۔ انگلش ٹیم کی ڈگمگاتی بیٹنگ لائن کو جونی بیسٹرو اور کرس ووکس نے سہارا دیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بین سٹوکس کی جگہ سیلیکٹ ہونے والے کرس ووکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈن ٹیسٹ سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا۔ دوسری جانب جونی بیسٹرو نے بھی انکا بھر پور ساتھ نبھایا اور 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ 

تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا سکی جبکہ انہیں بھارت پر 250 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔