چھتل شاہ نورانی بلوچستان کا خوبصورت علاقہ

چھتل شاہ نورانی بلوچستان کا خوبصورت علاقہ


کوئٹہ(24نیوز) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں واقع خوبصورت علاقہ چھتل شاہ نورانی جہاں سیاح بڑی تعداد میں قدرتی چشمے کا نظارہ کرنے جاتے ہیں، چشمے کے شفاف پانی میں ڈبکیاں لگا کر خوب انجوائے کرتے ہیں۔

  بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقہ پیرچھتل شاہ نورانی ، جہاں پہاڑوں سے نکلنے والا قدرتی چشمہ سیاحوں کی توجہ کامرکزبنا ہوا ہے، ملک بھرسے لوگ زیارت پکنک منانے جھل مگسی کارخ کرتے ہیں۔حکومت کی عدم توجہ کے باعث چھتل شاہ نورانی میں سیاحوں کیلئے مناسب سہولیات بھی میسر نہیں، سیاحوں کو اپنے کھانے پینے کا بندوبست بھی خود ہی کرنا پڑتا ہے، سیاح چشمے کے ٹھنڈے پانی میں نہاتے ہیں، آم بھی ٹھنڈے کرکے کھاتے ہیں.

پڑھنا مت بھولیں: بھارتی فلم اسٹار عامر خان، عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچ گئے

قدرتی چشمے کاپانی گرمیوں میں خوب ٹھنڈا،اورسردیوں میں گرم ہوتا ہے، گرمیوں کے موسم میں لوگ بڑی تعدادمیں پیرچھتل شاہ نورانی کارخ کرتے ہیں اور چشمے میں خوب ڈبکیاں لگاتے ہیں۔دلفریب پہاڑی سلسلہ ، اس پر قدرتی چشمہ اور بزرگوں کے دربار،ضلع جھل مگسی کی خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ملکی اور غیر ملکی سیاح ایک بار اس دلکش علاقے کا نظارہ کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔