پاکستان میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

پاکستان میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے


24نیوز : ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت ، احترام سے منائی جارہی ہے،  نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے، فرزندان اسلام نے اللہ کی بارگا میں سربسجود ہو کر ملکی سلامتی کی دعائیں مانگی، علماء کرام نے کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں،ملک میں تما م بڑی مساجد ،میدانوں اور کھلی جگہوں پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی نماز عید ادا کردی گئی،صدر مملکت عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت سیاسی،سماجی شخصیات  نے بھی شرکت کی ،مختلف ممالک کے سفراء نے بھی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی، فیصل مسجد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فیصل مسجدمیں عیدنمازپڑھی، وزیراعظم عمران خان نے نماز عید بنی گالا میں ادا کی، وزیراعظم نے نماز کے بعد پاکستان کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی، نماز عید کے بعد وزیراعظم نمازیوں سے عید بھی ملے۔

 نمازعیدکی ادائیگی کےبعد ملک  بھر میں جانوروں کی قربانی کاسلسلہ جاری ہے، بکرے،بیل،اونٹ اوردنبے سب کو اللہ کی راہ میں قربان کیاجارہاہے۔

کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی، سب سے پہلی نمازگرو مندر سبیل والی مسجد میں ادا کی گئی جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے, عید کی نماز کے  بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے.

شازیہ بشیر

Content Writer