کراچی میں بڑےتہوارپربھی زندگی دشوار

کراچی میں بڑےتہوارپربھی زندگی دشوار


24نیوز: کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا اختتام تو ہوگیا لیکن کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں پندرہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کرنٹ لگنے سے عبداللہ نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ سائیٹ ایریا سے ایک شخص کی کرنٹ لگنےسے ہلاک ہوا۔ سپرہائی وے جمالی گوٹھ میں نماز عید کے دوران چھت گرنے سے1 شخص جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے،

اورنگی ٹاؤن اور کھارادر صرافہ بازار کے قریب کرنٹ لگنے سےخاتون 3افرادہلاک ہوگئے۔ پیرآباد میانوالی کالونی ملیر میمن گوٹھ اور سولجر بازار میں بھی کرنٹ لگنے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب قصبہ کالونی اور کیماڑی میں چھتیں گرنے سے دو افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوا۔ گزشتہ روزلانڈھی کے علاقےمیں نالےمیں گرنے سے موٹرسائیکل سوارہلاک ہوگیا تھا۔

شازیہ بشیر

Content Writer