’’وزیر اعظم کی ذاتی انا نے کشمیر کا کیس کمزور کیا ہے‘‘

’’وزیر اعظم کی ذاتی انا نے کشمیر کا کیس کمزور کیا ہے‘‘


  24نیوز : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عید کی نماز مظفر آباد میں ادا  کی ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے۔ کشمیریوں کیلئے ایک ہزار سال تک لڑیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو لڑنا پڑے گا کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، مقابلہ ایک ایسے شخص سے جو گجرات کا قصائی ہے۔

  بلاول بھٹو اپنوں کو چھوڑ عید منانے کشمیریوں کے پاس پہنچے، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی، اور لوگوں سے ملاقات کی، نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو لڑنا پڑے گا کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، وزیر اعظم پاکستان کی ذاتی انا نے کشمیر کا کیس کمزور کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ رات بارہ بجے میری پھپھو کو ہسپتال سے اٹھا کر انہیں ڈرا دیا جائے گا، تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا مقابلہ ایک ایسے شخص سے جو گجرات کا قصائی ہے اور اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer