نیب سب جیل میں زیرحراست ملزموں کیلئے باجماعت نماز عید کا اہتمام

نیب سب جیل میں زیرحراست ملزموں کیلئے باجماعت نماز عید کا اہتمام


24نیوز: ڈی جی نیب لاہور نے عیدالاضحیٰ پر بھی اپنی فراخدلی کی روایت برقرار رکھی، نیب سب جیل میں زیرحراست ملزموں کیلئے باجماعت نماز عید کا اہتمام کیا گیا۔

 ملزموں کو اہل خانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی، قیدیوں کیلئے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، نیب کی سب جیل میں مریم نواز بھی قید ہیں، نیب کے قیدیوں کو یہ سہولت عید کے تینوں دنوں میں فراہم کی جائے گی۔ ڈی جی نیب لاہور نے عیدالاضحی پر بھی فراخ دلی کی روایت برقرار رکھی، عید قربان پر نیب لاہور میں تمام زیرحراست ملزمان کی باجماعت نماز عید کی ادائیگی کا اہتمام کیا، نیب لاہور نے تمام زیرحراست ملزمان کے اہل خانہ کو ملنے کی اجازت دی۔

  ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے تمام اسیران کیلئے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زیرحراست ملزمان کو عید کے تینوں ایام میں سہولت فراہم کی گئی، سب جیل میں موجود مریم نواز کو بھی دیگر ملزمان کی طرح اہل خانہ کیساتھ ملاقات اور ریفریشمنٹ و دیگر سے تواضع کروائی گئی۔  ملزمان سے تحقیقات میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں لیکن ان کے حقوق کا خیال رکھنا بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer