شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکینڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی شہید

شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکینڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی شہید


وزیر ستان (24نیوز) وطن کے مزید 2 سپوت قوم کی خاطر قربان ہوگئے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی شہید ہوگئے۔ شہید عبدالمعید کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے سے ان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مزید 2 سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے قربان ہوگئے، پاک فوج کا دستہ شمالی وزیرستان کے علاقے علی خیل میں پٹرولنگ پر تھا، پہاڑ کی چوٹیوں پر چھپے دہشت گردوں نے چاروں جانب سے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

بوریوالا سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید ہی رواں سال 14 اکتوبر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آؤٹ کیا تھا، جبکہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دانیور سے تھا۔ دونوں شہدا کی عمریں بھی21 سال تھیں۔

شہید عبدالمعید کے والد محمد سلیم کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا پر خوش ہیں، بیٹے نے ان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شہید لیفٹیننٹ معید کی تدفین لاہور میں کی جاۓ گی۔

ویڈیو دیکھیں :