حکومت دسمبر کے مہینے میں بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام

حکومت دسمبر کے مہینے میں بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام


اسلام آباد (24نیوز) حکومت دسمبر کے مہینے میں بھی بجلی کی طلب پورا کرنے میں ناکام ، ملک کے کئی علاقوں میں 2سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 1431میگاواٹ ہوگیا۔ بجلی کی طلب 9ہزار 933اورفراہمی صرف 8ہزار 502میگاواٹ ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں میں پیسکوکا شارٹ فال سب سے زیادہ 537میگاواٹ ہے پیسکو کی طلب 2ہزار 11میگاواٹ، فراہمی 1474میگاواٹ ہے جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 407میگاواٹ ہے کیسکو کی طلب 1067میگاواٹ جبکہ فراہمی 660میگاواٹ ہے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 119میگاواٹ ہوگیا ہے سیپکو کی طلب 514میگاواٹ ،فراہمی 395میگاواٹ ہے اور حیدر آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 106میگاواٹ ہے۔

حیسکو کی طلب 474میگاواٹ اور فراہمی 368میگاواٹ ہے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 106میگاواٹ ہوگیا ہے میپکو کی طلب 1232میگاواٹ اور فراہمی 1126میگاواٹ ہے لیسکو کا شارٹ فال 68 میگاواٹ اور آئیسکو کا 67میگاواٹ ہے۔