فاٹا انضمام:بل پر سب متفق،حکومت نے ٹرین مس کی،خورشید شاہ

فاٹا انضمام:بل پر سب متفق،حکومت نے ٹرین مس کی،خورشید شاہ


اسلام آباد (24نیوز) فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے سے قومی اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ، خورشید شاہ نے کہا کہ بل اسمبلی میں نہ لایا گیا تو واک آؤٹ کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پراپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا اصلاحات بل پر سنجیدہ نہیں،نواز شریف نے بھی بات نہیں مانی تھی، موجودہ قیادت کا رویہ بھی وہی ہے۔

مسائل سنجیدگی اور مذاکرات سے حل ہوں گے۔ انہوں نے اگر بل دوبارہ اسبملی میں نہ لایا گیا تو اجلاس سے واک آؤٹ کرتے رہیں گے ۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ بل پر سب کا اتفاق تھا لیکن حکومت نے ٹرین مس کردی ۔