سعودی عرب سے ملتان آنے والی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

سعودی عرب سے ملتان آنے والی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا


ویب ڈیسک (24نیوز) سعودی عرب سے ملتان آنے والی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا،موسم کی خرابی کے باعث پرواز کراچی میں اتار لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ سے ملتان آنے والی فلائٹ ڈائیورٹ ہونے کے بعد کراچی لیںڈ کروائی گئی، دوران پرواز مسافر خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، کراچی سے ملتان تک پرواز کو ڈومیسٹک فلائٹ میں تبدیل کر دیا گیا جبکہ پرواز 8330 ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔

واضح رہے کہ  ملتان میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز    کراچی میں لینڈنگ کی گئی تھی۔

ویڈیو دیکھیں :