پیرا ڈائز لیکس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

پیرا ڈائز لیکس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد ( 24نیوز) پاناما کے بعد پیرا ڈائیز لیکس میں بڑے بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے آنے لگے۔ ایف بی آر کی تحقیقات میں ملک کی معروف کمپنیوں سے جڑی 18 شخصیات کے خلاف چھان بین شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پئراڈائیز لیکس کی تحقیقات کے لئے ایف بی آر نے مختلف کمپنیوں کے 18 شئیر ہولڈر اور ڈائریکٹرز کی مکمل چھان بین کے لئے ایس ای سی پی کو ایک خط لکھا ہے۔

24نیوز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق خط میں 18 شخصیات کے نام اور شناختی کارڈ نمبر بھی بھجوائے گئے ہیں جس میں داود فیملی کے افراد شہزادہ داود,صمد داود, صابرینہ داود,آزمہہ داود اور کلثوم شامل ہیں۔

ایک معروف تعمیراتی کمپنی حبیب رفیق کی شئیر ہولڈر زاہدہ حبیب کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے , ذرائع کے مطابق مدیحہ مولوی,محمود باقی, اکبر اے آر آلانہ, رافیہ آلانہ, شریفا آلانہ, فوزیہ رزاق, سلمان, طاہر عبداللہ , مریم فاروق کے ناموں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تفصیلات میں آف شور ڈائریکٹر شپ,اثاثہ جات,بنک اکاونٹس, آڈٹ رپورٹس, فارم اے اور بی کے مطابق سالانہ ریٹرنز جبکہ فارم 29 کے مطابق کمپنیز ڈائریکٹرز اور افسروں کے مالی معاملات شامل ۔