سابق نااہل وزیراعظم نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سابق نااہل وزیراعظم نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


اسلام آباد (24نیوز) سابق نااہل وزیراعظم نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،نواز شریف نے آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کےاعتراضات کیخلاف اپیل دائر کر دی،درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دینے اور سماعت کے لئے بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،نوازشریف نے آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کےاعتراضات کیخلاف اپیل دائر کر دی،نواز شریف کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر کی گئی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیمبر میں دیے گئے حکم کیخلاف آئینی درخواست ہی دائر کی جا سکتی ہے، فیصلہ غیرقانونی قرار دینے کی درخواست کی چیمبر میں سماعت نہیں ہو سکتی ، درخواست کو بینچ کے سامنے پیش کیا جانا ضروری ہے، رجسٹرار آفس کو درخواست پر اعتراضات عائد کرنے کا اختیار نہیں تھا.

سپریم کورٹ کو فیصلہ غیر قانونی قرار دینے کی درخواست سننے کا اختیار ہے، رجسٹرار نے آفس آرڈر میں دستیاب فورم سے متعلق آگاہ نہیں کیا، معمولی اعتراضات کی بنیاد پر درخواست واپس نہیں کی جا درخواست میں عدالت سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔