سندھ اسمبلی میں پہلی بار محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد

سندھ اسمبلی میں پہلی بار محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد


کراچی (24 نیوز) سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ ذکرِ سرکارِ دو جہاں، میلادِ حضرت محمد مصطفیؐ کی محفل سجائی گئی۔ محفلِ میلاد میں معروف نعت خوانوں نے حضورؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

صوبائی اسمبلی میں سجائی جانے والی محفل میلاد میں خصوصی طور پر شرکت کرنے والے قمبر شہداد کوٹ کے پیر سید غلام حسین شاہ نے اپنے خطاب میں حضورِ سرورِ کونین حضرت محمدِ مصطفیٰؐ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہِ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف ڈٹ جانا ہی ایمان کی نشانی ہے۔

محفل میلاد میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء جام مہتاب ڈاہر ، ڈاکٹر سکندر میندھرو، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار، خرم شیرزمان اور نصرت سحر عباسی نے بھی شرکت کی۔