مٹی کیلئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے، آزادی مفت نہیں ملتی: آرمی چیف

مٹی کیلئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے، آزادی مفت نہیں ملتی: آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہیدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے لئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے، آج ہماری آزادی ہمارے بہادروں کے مرہون منت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہیدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے لئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے، آزادی مفت میں نہیں ملتی، آزادی کی قیمت ہوتی ہے جو چکانا پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ آج وطن کے مزید 2 سپوت قوم کی خاطر قربان ہوگئے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کا دستہ شمالی وزیرستان کے علاقے علی خیل میں پٹرولنگ پر تھا کہ پہاڑ کی چوٹیوں پر چھپے دہشت گردوں نے چاروں جانب سے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔